الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب

ٹیک Nov 18, 2026 IDOPRESS

الاسکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست الاسکا میں ڈیموکریٹک امیدوار میری پیلٹولا نے ری پبلکن پارٹی کے موجودہ سینیٹر ڈین سلیوان کو شکست دے کر سینیٹ کی نشست جیت لی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے انتخابی نتائج کی تصدیق کرتے ہوئے میری پیلٹولا کی کامیابی کا اعلان کیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کی تمام نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے اور ڈیموکریٹس کی اکثریت مزید مستحکم ہوگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق اس کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھا کر 56 کر لی ہیں، جبکہ ری پبلکنز کی نشستیں 44 رہ گئی ہیں۔

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے مجموعی طور پر 9 سینیٹ نشستیں ری پبلکنز سے حاصل کیں، جو 1958 کے بعد کسی ایک جماعت کی جانب سے حاصل کی گئی سب سے زیادہ نشستیں ہیں، الاسکا میں 1998 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیموکریٹک امیدوار جوناتھن کریس ٹامکنز نے گورنر کا انتخاب بھی جیت لیا۔

ڈیموکریٹک امیدوار میری پیلٹولا نے اپنی کامیابی پر کہا کہ الاسکا کے عوام کی حمایت ان کیلئے بڑا اعزاز ہے اور وہ کارپوریٹ اجارہ داری کے خاتمے، اخراجات میں کمی اور ریاست کے مفادات کیلئے کام کریں گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں