سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں 60 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا انکشاف

سائنس Nov 19, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیش اکانومی منی لانڈرنگ کا بڑا ذریعہ بن گئی،سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں 60 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

سما ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی مشتاق سکھیرا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ ایک بلڈوزر ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 12 ارب روپے کی مشکوک رقم بھی پکڑی گئی۔

بریفنگ میں انکشاف کیاگیاکہ کوہستان سکینڈل میں بھی مقامی بینکوں کے ذریعے رقوم منتقل ہوئیں،منی لانڈرنگ میں بینک سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں، مشتاق سکھیرا کےمطابق ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے حکومت کو پالیسی پیپر بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے اقدامات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک کو بھی طلب کرلیا،کمیٹی نے پی ٹی اے کو ایک شخص کے نام پر موبائل فونز اور سمز کی تعداد محدود کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں