
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کو لے کر چل رہے ہیں، وزیرِ اعظم پر ذمے داری بھی بڑی ہوتی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اہم ایشو کو متنازع نہیں بننے دینا، کوئی ہمیں نہیں بتا سکتا کہ اہم ایشو پر لائن کیسے لینی ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں جتنے بھی الیکشن ہوئے وہ ن لیگ نے کرائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کا شیڈول دینا ہے، ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بالکل تیار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلقوں میں بلدیاتی امیدواروں کو تلاش کر رہے ہیں۔
