
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی فوجی کمانڈرز نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے بیک وقت دو مائع ایندھن والے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھنے والا نیا لانچر متعارف کرا دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ہفتے کے روز پہلی مرتبہ ایسا میزائل لانچر پیش کیا گیا جو بیک وقت دو مائع ایندھن والے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سرکاری ٹیلی وژن نے پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد واحدی اور فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی کی ایک زیر زمین میزائل اڈے کے دورے کی فوٹیج بھی نشر کی۔
تاہم ایران نے نئے میزائل لانچر کی مکمل تکنیکی تفصیلات، اس کی عملی آزمائش یا جنگ میں استعمال ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
