انسٹاگرام کی دوستی شادی میں بدل گئی، اطالوی لڑکی محبت کی خاطر پاکستان پہنچ گئی

جگہ Nov 2, 2026 IDOPRESS

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل ہو گئی، اطالوی دلہن محبت کی خاطر پاکستان پہنچ گئی۔

سما ٹی وی کے مطابق چھ سال قبل انسٹاگرام پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی،اطالوی دلہن لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو دولہا نبیل اعوان کے اہلخانہ نے اسکا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں خاندانوں کی رضا مندی اور قانونی تقاضے پورےہونے کے بعد شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ کلرکہار کے مقامی ہوٹل میں دعوت ولیمہ کابھی اہتمام کیا گیا،جس میں دولہا کے اہلخانہ، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اہلخانہ کےمطابق دولہا اور دلہن دونوں قوت سماعت سے محروم ہیں، تاہم ایک دوسرے کا ساتھ ملنے پر بے حد خوش ہیں ،دلہن نے پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں