
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون یونٹ اور اینٹی ڈرون نظام کو سیف سٹی منصوبے سے منسلک کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار ڈرون یونٹ اور اینٹی ڈرون نظام کو سیف سٹی منصوبے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کو سیف سٹی کے مرکزی کنٹرول روم سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے۔ اینٹی ڈرون نظام اپنے ریڈار کی حدود میں اڑنے والے ہر ڈرون کی نگرانی کرے گا، جبکہ مشکوک ڈرون ریڈار کی حدود میں داخل ہوتے ہی سیف سٹی کنٹرول روم کو الرٹ جاری کرے گا۔
