
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے سکول طالبہ کے مبینہ اغواء اور زیادتی کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم کی عبوری ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پولیس کی تفتیشی رپورٹ اغواء کے الزام کی تائید نہیں کرتی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے ملزم سے نکاح کیا ہے، ملزم کے کردار کا تعین شواہد کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کرے گی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان قرار دی گئی ہے، کم عمری میں نکاح کے معاملے پر مزید انکوائری درکار ہے۔
