جماعت اسلامی کو اسٹیبلشمنٹ کی جماعت قرار دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں :امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم

جگہ Oct 20, 2026 IDOPRESS

مانچسٹر( پاکستان ان لائن) جماعت اسلامی کو اسٹیبلشمنٹ کی جماعت قرار دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں اس بات کا علم ہو جائے گا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی گود میں کھیلتی رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے یورپ اور برطانیہ کے دورے کے بعد مانچسٹر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ما سوائے جماعت اسلامی کے باقی تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفادات اور اقتدار کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جلد ہی امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کر کے لیوی کے نام پر بتہ کی وصولی کو ختم کرنے کا اعلان کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی ہم نے مخالفت کی ہے مگر دوسری طرف پی ٹی ائی کو بھی اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ہوگا اس جماعت نے گالی گلوچ اور بدتمیزی کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بڑا دلکش تھا مگر کسی نے اس پر عمل نہیں کیا حتی کہ گجرات جیسے اہم سیاسی ضلع میں 12 سیٹوں پر دو سیٹیں پر صحیح کامیابی ہوئی مگر 10 ہارے ہوئے امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا سٹیک ہولڈر اور اقتدار سے چمٹے رہنے والے بنگلہ دیش اور نیپال کے انقلاب سے سبق سیکھیں ملک قرضے کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے ائی ایم ایف سے نجات کب ہوگی کوئی نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ خلیج کی جنگ اب پاکستان کے دروازے پر بھی دستک دے رہی ہے ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام تر اختلافات کو بھول کر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن سر پر کفن باندھے حرمین پاک کی حفاظت کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں