
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپال میں سیلاب کے بعد بھارت میں بھی خطرہ بڑھ گیا،اترپردیش میں دریائے ناراینی گنڈک کی سطح بلند ہونے پر نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال سے بہہ کر آنے والی لاشیں گنڈک دریا سے برآمدہوئی ہیں۔
ادھربہار میں بھی دریاؤں کی سطح بلند، کئی مقامات پر پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔
