
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز برائے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا کے بورڈز کی جانب سے نتائج کا اعلان بیک وقت کیا گیا۔
لاہور
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق کامیابی کا تناسب 64 فیصد سے زیادہ رہا،2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی تھی، جن میں سے ایک لاکھ 82 ہزار 186 امیدوار کامیاب ہوئے۔
