
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش کے کابینہ ڈویژن نے سرکاری تقریبات اور پروگراموں کے لیے تیار کیے جانے والے بینرز اور بل بورڈ سمیت دیگر حکومتی تشہیری مواد پر وزیراعظم طارق رحمن کی تصویر (بشمول تھری ڈی) کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔
جنگ نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیراعظم جو حال ہی میں چین کے دورے سے واپس آئے ہیں خود انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے سیکرٹیریٹ کی گزرگاہ پر اپنی قدم آدم تصاویر اور ستائشی جملوں والے بینر دیکھے تھے جس کے بعد انہوں نے کابینہ کے سیکرٹری کو یہ تصاویر ہٹانے اور تشہیری مواد میں ان کی تصاویر کی بجائے مختلف اداروں کی پالیسی کے نکات حکومتی تقاریب کے مقاصد موضوع اور پیغامات کو اجاگر کیا جانے کی ہدایت کی وزیراعظم طارق رحمان نے ان احکامات پر فوری عمل درامد کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ سرکاری تقریبات میں شخصیت پرستی کی بجائے تقریب کے موضوع پر توجہ مرکوز کی جائے۔
