پنجاب، صرف 75 دن میں 1129 سڑکیں مکمل ، تعمیر و بحالی کیلئے 3 شفٹوں میں کام کی نئی مثال قائم

جگہ Jul 9, 2026 IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صرف 75 دن میں 1129 سڑکیں مکمل کرکے پنجاب حکومت نے ترقی کی رفتار کا نیا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔پنجاب نے رفتار کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے روڈز کی تعمیر و بحالی کے لئے3 شفٹوں میں دن رات کام کیا اور 11 ارب روپے کی تاریخی بچت بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 2.5 سال میں مجموعی طور پر 32 ہزارکلومیٹر سڑکیں مکمل کی گئیں۔ رواں سال اپریل سے جولائی تک ریکارڈ 6000 کلومیٹر کی تعمیر و مرمت کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری راجہ جہانگیرانور نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ”سوہنے پنڈ سوہنیاں راہواں“پروگرام کے تحت دیہی روڈ انفراسٹرکچر میں پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تمام شاہراہوں پر لین مارکنگ کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صرف 75 دنوں میں 30 ارب روپے کی لاگت سے 1129 سڑکیں اور 1795 کلومیٹر طویل نیٹ ورک مکمل کیا گیا۔ اجلاس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 75 دنوں میں 1795 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کرنے پر محکمہ مواصلات وتعمیرات کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور رنگ روڈپر 6 نئے جدید سروس ایریاز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے سروس ایریاز سے سالانہ 500 ملین (50 کروڑ) روپے کی متوقع آمدن ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رنگ روڈ کی خوبصورتی اور ناردرن لوپ کی بحالی کے پلان کی بھی منظوری دے دی ہے۔ رواں سال دسمبر تک تمام 6 سروس ایریاز مکمل طور پر فعال کر دیے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب بھر کی سڑکوں کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس کی بیوٹیفیکیشن کا پلان پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ انیشیٹو، لوکل روڈز اور تکمیل کے قریب منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 125 ارب روپے مختص کیے گئے۔ روڈ سیکٹر میں ترقیاتی فنڈز کا 99 فیصد ریکارڈ استعمال یقینی بنایا گیا۔ لوکل روڈز پروگرام میں 79 ارب کی لاگت سے 1567 اسکیمیں اور 3400 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی مکمل کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں انٹر ولیج روڈزکی دستاویزی ویڈیو پیش کی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں