نیٹو پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرتے ہیں لیکن امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا:ٹرمپ

جگہ Jul 4, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیٹو اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو سب سے زیادہ اخراجات کرنے کے بدلے میں کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ 2014 سے 2025 کے دوران امریکا نے دفاع پر 999 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جو سب سے زیادہ رقم ہے۔

امریکی صدر کے بقول اسی عرصے میں نیٹو پر برطانیہ نے 90.5 ارب ڈالر، فرانس نے 66.5 ارب ڈالر، اٹلی نے 48.8 ارب ڈالر اور پولینڈ نے 44.3 ارب ڈالر خرچ کیے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے نیٹو ممالک پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں پر زیادہ سرمایہ کاری کریں اور امریکا پر انحصار کم کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں