لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور

جگہ Oct 31, 2024 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے بڑا حکم دیتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور ریمارکس دیئے کہ آلودگی کا باعث بنانے والی فیکٹریوں کو گرایا جائے۔

تحریری حکم میں عدالت نے محکمہ سکولز سے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں