پرویز الہٰی سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

سافٹ ویئر Nov 12, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مرکزی صدر نے بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت روز بروز سخت متاثر ہو رہی ہے، بانی کو بینائی کم ہونے اور ہائی بلڈ پریشر کی صورتحال پر مسلسل نگہداشت کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل صحت کی بحالی تک بہترین علاج یقینی بنایا جائے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں