
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ 13 ماہ کے دوران ایک ارب 30 کروڑ ڈالرزکی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تجارت کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تنازع کے نتیجے میں اکتوبر 2025 سے اب تک 13 ماہ کے عرصے میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جبکہ ٹرانزٹ آمدن میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے ایرانی کوریڈور کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں معمولی اضافہ کیا ہے۔
دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ افغانستان نے اپنی زیادہ تر تجارت اور ٹرانزٹ تجارت پاکستان سے ہٹا کر ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں کی طرف منتقل کر دی ہے، افغانستان نے خاص طور پر ازبکستان اور قازقستان کو ترجیح دی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بھارت، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی تجارت کو فروغ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اکتوبر 2025 میں طورخم اور چمن کے بارڈر کراسنگ پوائنٹس سکیورٹی صورتحال کے باعث کو تمام تجارتی سرگرمیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔
