
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے بڑے شہر لاہور اور ملتان شدید سموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 344 سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، پیراگون سوسائٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 671 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 561 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے امکانات 10 فیصد ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
