سب اچھا نہیں ، لوگوں کو سانس لینے دیں، نوجوان بے روزگار  ہیں،تھانے بکے ہوئے ہیں:(ن) لیگی ایم این اے سردار محمود قادر لغاری کھل کر بول پڑے

سافٹ ویئر Nov 11, 2026 IDOPRESS

ڈیرہ غازی خان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار محمود قادر لغاری بھی کھل کر بول پڑے ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق (ن) لیگی ایم این اے سردار محمود قادر لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں تاجروں سےگفتگو میں کہا ہےکہ وہ پنجاب حکومت سے کہتے ہیں ڈیرہ غازی خان میں سب اچھا نہیں ہے، خوشامدی تعریفیں کرتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں۔ یہاں مہنگائی ہے، غربت ہے، بے روزگاری ہے، بجلی کے بلوں کا عذاب ہے۔ وزیراعلیٰ کی مہربانی ہے اگر وہ کینسر اسپتال بنادیں گی، یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔

(ن )لیگی ایم این اےکا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو سانس لینے دیں، نوجوان بے روزگار ہیں، تین تین مہینے، دو دو مہینےکے لیے تھانے بکے ہوئے ہیں،کوئی انصاف نہیں، 5 ہزار والا کام 50 ہزار روپے میں ہوتا ہے۔ ہماری تو کسی خراب تھانیدارکو ہٹانےکی بھی حییثت نہیں، یہ عہدہ امانت ہے، جس وقت حکم کریں گے دے دوں گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں