حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا

سافٹ ویئر Oct 16, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حنا جاوید قتل کیس میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کا تعین کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے حنا جاوید قتل کیس میں نامزد ملزم گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ ملزم ذیشان کی جلد کے ذرات مقتولہ کے ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن میں پائے گئے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان سے 4 مرتبہ سے زائد تفتیش کی تھی۔

واضح رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔ مقتولہ کا شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں