کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

سافٹ ویئر Oct 14, 2026 IDOPRESS

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

ویٹیکن نے منگل کی شب تصدیق کی ہے کہ71 سالہ پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ طبی رپورٹ کے مطابق، پوپ لیو کے ٹیسٹوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک قسم(Lung Adenocarcinoma) کی تشخیص ہوئی۔

بیان میں بتایا گیا کہ پوپ لیوکے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ آپریشن کرکے نکال دیا گیا۔ پوپ لیو کو پھیپھڑوں میں رسولی نکالنے کیلئے روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پوپ لیو تقریباً 3 گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے جبکہ سرجری میں لگ بھگ 90 منٹ صرف ہوئے۔

ویٹیکن نے بتایا کہ آپریشن کے بعد پوپ لیو اپنے کمرے میں واپس آچکے ہیں۔ ان کی 20 اکتوبر تک کی تمام مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پوپ لیو گزشتہ سال مئی میں رومن کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی نژاد سربراہ بنے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں