اندلیسیہ سعودی عرب میڈیکل سروس اور پاکستان قونصلیٹ کے درمیان ایک MOU پر دستخط ہوگئے

سافٹ ویئر Sep 11, 2026 IDOPRESS

جدہ(محمد اکرم اسد) اندلیسیہ سعودی عرب میڈیکل سروس اور پاکستان قونصلیٹ کے درمیان ایک MOU پر دستخط ہوگئے، واضح رہے کہ اندلیسہ کی سعودی عرب میں 14 ہسپتالُ اور 200 کلینکس ہیں سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، سعودی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پاکستانی ہنرمندوں کی فراہمی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان قونصلیٹ جدہ کا کمیونٹی ویلفیئر ونگ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

قونصلیٹ کے ویلفیئر ونگ کی بنیادی ذمہ داریوں میں سعودی عرب کے مغربی خطے میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کے مفادات کا تحفظ اور پاکستان سے سعودی عرب آنے والے افراد کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کرنا شامل ہے۔ جدہ قونصلیٹ ویلفیئر ونگ پر سعودی مارکیٹ میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع تلاش کرنے اور کارکنوں کے مختلف مسائل میں رہنمائی فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے حالیہ مہینوں میں پاکستانی افرادی قوت کے فروغ کا معاملہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اقتصادی تعاون میں مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں نمایاں اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ مستقبل میں صرف تعداد بڑھانے کے بجائے ہنرمند، تربیت یافتہ اور سعودی مارکیٹ کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں