
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)مسارات المشاعر گروپ کے چیئرمین اور سعودی شرکہ یُسرا المشاعر کے ڈائریکٹر محمد شہزاد چودھری نے مسارات گروپ کے سکس سیگما گروپ سے معاہدے کو عمرہ ٹریڈ کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں اپنے دفاتر کا نیٹ ورک فوری فعال کر رہے ہیں عمرہ سیزن میں ایک لاکھ20ہزار عمرہ زائرین کو خدمات دیں گے15ہزار افراد کو ڈیڑھ ماہ میں خدمات دے چکے ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی حج2027ءکے لئے ڈیجیٹل بکنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں ہمارا سعودی شرکہ یُسرا المشاعر انڈونیشیا، بنگلہ دیش، روس سے حج2027ءکے لئے معاہدے کر چکا ہے یُسرالمشاعر کو حج2026ءمیں بہترین خدمات کی وجہ سے حج2027ءمیں ڈیڑھ لاکھ کا کوٹہ الاٹ ہوا ہے۔
شہزاد چودھری پاکستان کے دورے کے بعد واپس سعودیہ روانہ ہو گئے انہوں نے دورے کو کامیاب قرار دیا۔
