عمران اشرف کی موت کی جعلی اے آئی ویڈیو وائرل، اداکار کی تردید

سافٹ ویئر Aug 18, 2026 IDOPRESS

سورس: Instagram/imranashrafawan

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف نے اپنی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی خبر نشر کی گئی۔

جعلی ویڈیو کے باعث اداکار کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی، جس کے بعد عمران اشرف نے خود سامنے آ کر وضاحت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)

عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللّٰہ! میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ جعلی خبر ہے، آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اسی طرح گزشتہ ماہ اداکار و میزبان توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے بھی اپنی شادی سے متعلق وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو اور خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں