خیبرپختونخوا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر

سافٹ ویئر Aug 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں حلقہ بندیاں مؤخر کی گئیں۔

کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے 22 جولائی 2026 کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر دیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا کو بھی طلب کر لیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں