
جدہ (محمد اکرم اسد) یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان انوسٹرز فورم اور قومی یکجہتی فورم کے زیرِ اہتمام ’’آزادی کا سفر، ذائقوں کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی ثقافت، روایتی کھانوں، خواتین کی صلاحیتوں اور قومی یکجہتی کو اجاگر کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے روایتی پکوانوں پر مشتمل منفرد مقابلہ منعقد ہوا۔
معروف ایوارڈ یافتہ پاکستانی شیف افشاں کی نگرانی میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی خواتین نے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ثقافتی و روایتی ذائقوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔ شرکاء نے اپنے اپنے صوبوں کے روایتی پکوان پیش کرتے ہوئے نہ صرف اپنی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ پاکستان کے ثقافتی تنوع اور روایات کو بھی اجاگر کیا۔
