آزادکشمیر انتخابات؛ ایل اے 14باغ 1میں بڑااپ سیٹ؛سابق وزیراعظم سردار عتیق اپنی آبائی نشست ہار گئے

سافٹ ویئر Aug 11, 2026 IDOPRESS

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں حلقہ ایل اے14 باغ 1 میں مسلم کانفرنس کے سربراہ و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست ہار گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام 214 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، مسلم کانفرنس کے سربراہ و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔

یہ نشست جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال جیت گئے ہیں، ساجد اقبال نے 40 ہزار 427 ووٹ حاصل کئے جبکہ سردار عتیق 19 ہزار 120 ووٹ حاصل کر سکے، یوں ساجد اقبال نے سردار عتیق سے دُگنے سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں