لاہور میں خود کو مسلمان ظاہر کر کے خاتون سے شادی کرنے والا غیر مسلم گرفتار

سافٹ ویئر Jul 9, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پولیس نے مسلم خاتون سے شادی کرنے والے غیرمسلم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے خود کو مسلمان ظاہر کر کے نکاح کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کر کے دھوکا دہی سے مسلم خاتون سے شادی کرنے والا غیر مسلم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم نے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے ایک مسلم خاندان میں شادی کی تھی جس کے خلاف پشاور میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج جبکہ ملزم عدالتی مفرور ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مسلم اہل خانہ نے ملزم کیخلاف دغا بازی و عیاری سے شادی کرنے پر مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ ملزم زیاد کیخلاف اسلامی شعار کا مذاق بنانے اور خود کو مسلم ظاہر کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

ملزم زیاد کو ڈولفن ٹیم نے مسلم ٹاؤن سے حراست میں لے کر تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں