اس ہفتے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا: وزیر پٹرولیم

سافٹ ویئر Jun 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ حکومت کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صارفین تک ہرممکن فائدہ منتقل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کر چکے ہیں، اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں