
جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان قونصلیٹ جنرل کے شعبہ ویلفیئر کی قونصلرز آذکاء ظفر رانا اور زینب اسد منیر نے اپنے شعبہ کے محنتی اسٹاف کی روزمرہ کی کارکردگی اور سروس جو وہ اورسیز پاکستانیز کو مہیا کرتے ہیں کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں ایک عشایئہ کا اہتمام کیا تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور وہ زیادہ دلجمعی سے کام کریں۔ اس موقع پر شعبہ ویلفئیر کے اسٹاف نے اپنے افسران کی جانب سے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت کرینگے تاکہ اورسیز پاکستانیز کے مسائل حل ہوں اور وہ اپنے کام کیطرف توجہ مرکوز رکھیں گے، اس موقع پر قونصلیٹ کے ہیڈ آف چانسلری اور دیگر افسران بھی موجود تھے زینب اسد منیر اور اذکاء ظفر نے امید ظاہر کی کہ انکا آسٹاف بے لوثی سے کمیونٹی کو ہمیشہُ خدمت فراہم کرے گا ُ
پاکستان قونصلیٹ کا ویلفیئر سیکش سعودی عرب کے مغربی صوبے میں روزآنہ سینکڑوں پاکستانیوں کو خدمات فراہم کررہا ہے اور سینکڑوں پاکستانیوں کی دعایئں لیتے ہیں#
