
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فورس القدس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا ہےکہ آبنائے باب المندب مزاحمتی قوتوں کے لیے وننگ کارڈ ثابت ہوئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فورس القدس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکہ کو بے اعتبار اور اسرائیل کے زوال کے عمل کو مزید تیزکردیا ہے، فلسطین اور لبنان میں شدید حملوں کے باوجود مزاحمتی گروہوں نے میدان نہیں چھوڑا۔
اسماعیل قانی نے مزید کہا کہ آبنائے باب المندب مزاحمتی قوتوں کے لیے وننگ کارڈ ثابت ہوئی، بعض جدید امریکی جنگی جہاز بھی بحیرۂ احمر عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکے۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے دشمن اور ثالثوں سے مکمل اختیار کے ساتھ بات کی جب کہ لبنان کے معاملے میں میدان اور سفارتکاری دونوں نے مزاحمت کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔
