آپ دل بڑارکھیں، یہ کیا سوالات پچھوائے ہیں؟صحافیوں کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے بعد وزراء سے احتجاج

سافٹ ویئر Jun 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں سوالات پوچھنے کا موقع نہ ملنے پر صحافیوں کی وفاقی وزراء سے احتجاج کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دیگر وزراء کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی وفاقی وزراء کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں، اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ انہیں بیٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس دوران ایک صحافی کہتا ہے کہ سر وزیر اطلاعات کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں ،اس صحافی کاکہناتھا کہ آپ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، آپ کے اشاروں پر وہ کام کررہے ہیں،ہم بھی 25سالوں سے بجٹ کور کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ آپ جواب لے کر جائیں گے،صحافی کاکہناتھا کہ آپ دل تھوڑا سال بڑا رکھیں۔

صحافی نے وفاقی وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیا سوالات آپ نے پوچھے ہیں سر،آپ نے کیا سوالات پچھوائے ہیں ۔

اس پر عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ آپ بیٹھیں آپ کے سوالات ہم نے لینے ہیں،صحافی کاکہناتھا کہ ٹھیک ہے سر آپ لوگ خوش رہیں۔

کون ہے یہ بہادر صحافی جس نے عطا تارڑ اور اورنگزیب کی دو نمبر پریس کانفرس واڑ کر رکھ دی ہے منہ پر زلیل کیا ہے۔ ۔۔۔


آپکی پریس کانفرس دو نمبر ہے اپنی مرضی کے سوالات کئے پوچھے گئے ہیں کیونکہ آپکے پاس کسی سوال کا جواب نہیں تھا pic.twitter.com/1yldYgtaII

— Nauman.Ali.Shah (@Shah15446472) June 13,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں