
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ سفارت کاری ہمیشہ پہلا آپشن ہوتی ہے لیکن اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو صدر ٹرمپ کے پاس “دیگر آپشنز” بھی موجود ہیں۔اگر کوئی معاہدہ ممکن ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ وہ طے پا جائے۔ میرے خیال میں کچھ پیش رفت اور دلچسپی سامنے آئی ہے، اب اگلے چند گھنٹوں اور دنوں میں دیکھا جائے گا کہ مزید پیش رفت ممکن ہے یا نہیں۔واشنگٹن مذاکرات اور سفارتی راستے کو ترجیح دیتا ہے۔
