سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی زیر صدارت سپریم حج کمیٹی کا اجلاس, انتظامات کا جائزہ لیا گیا

سافٹ ویئر May 26, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی زیر صدارت سپریم حج کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

میدان عرفات میں منعقدہ سپریم حج کمیٹی کے اجلاس میں سیکورٹی اور انتظامی امور کے افسران سمیت دیگر افراد شریک تھے اجلاس میں عازمین کو منی سے میدان عرفات پہنچانے اور انکو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

حج سیکورٹی کے انچارج محمد بن عبداللہ البسطامی نے عازمین حج کو فراہم کردہ ٹرانسپورٹ اور پیدل راستوں سمیت دیگر استعمال ہونے والے ذرائع کے بارے میں آگاہ کیا۔

محمد بن عبداللہ البسطامی کا مزید کہنا تھا کہ عازمین کو منظم کرنے کے تمام منصوبوں پر پلان کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے سیکورٹی ادارے حجاج کرام کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا کہنا تھا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں عازمین کی خدمت پر معمور ہیں اور ہمیں حج انتظامات کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانا ہے تاکہ دنیا بھر سے آئے عازمین صحت اور سلامتی کے ساتھ مناسک حج ادا کر سکیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں