لاہور: بیوی پر تیزاب گردی کرنے والا سفاک شوہر بیٹی سمیت گرفتار

سائنس Nov 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاہنہ پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر انصاف علی کو اس کی بیٹی سمیت گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے تھے، واقعہ روہی نالہ کے قریب پیش آیا جہاں فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جانے والی ماں اور بیٹے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

تیزاب سے خاتون کی گردن، کمر اور دونوں ٹانگیں جبکہ بچے کا دایاں بازو متاثر ہوا، متاثرہ ماں اور بیٹے کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 9358/26 درج کیا گیا ہے، گرفتار ملزم انصاف علی سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کی بیٹی بھی زیر حراست ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کے تحفظ سے متعلق ریڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں