ترسیلات زر کی لاگت میں صرف2 سے 3 فیصد کمی سے معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں، بلال بن ثاقب

سائنس Nov 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کی لاگت میں صرف 2 سے3 فیصد کمی سے ملکی معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی (پیوارا) بلال بن ثاقب نے کہا کہ ترسیلات زر کی لاگت کم کرنے کے لیے پیوارا (PVARA) اور سٹیٹ بینک مشترکہ ورکنگ گروپ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے پاکستان ترسیلات زر کے لیے پائلٹ منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ بینکوں کو مشترکہ مالیاتی انفراسٹرکچر،کسٹڈی سروسز، سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے بینکوں، یگولیٹرزکو سائبرسکیورٹی مزید مضبوط بنانا ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں