2 سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ

سائنس Nov 2, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)2 سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب 83کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سندھ کا بیرونی قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گیا جو جون 2024 میں 3 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

پنجاب کے قرضوں میں 2 سال میں 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 6 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گیا جو جون 2024 میں 6 ارب 02 کروڑ 60 لاکھ ڈالرتھا۔

خیبر پختونخوا کے قرضوں میں 2 سال میں 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جب کہ بلوچستان کے قرضوں میں 2 سال میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں