لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

سائنس Oct 29, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر بچوں کو جرائم کے ٹاسک دینے کے خطرناک رجحان پر قابو پانے کام شروع کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے شکایت کی کہ اس کے کم سن بھتیجے اور بھانجے کے غیر فطری فعل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر انہیں تشویش ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گڑھی شاہو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے پیچھے دیگر عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے این سی سی آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو جرم کا ٹاسک دے کر اسے چیلنج سمجھنے کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں