
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی معطل کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گزارش ہے وقفہ سوالات معطل کیا جائے۔
ایوان میں خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش کردی گئی،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کی کارروائی معطل کردی گئی ۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
