پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والے راستے کھل گئے

سائنس Sep 28, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کیے جانے کے بعد خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والے راستے کھل گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد تا پشاور موٹروے ایم ون دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے، جبکہ جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

پشاور موٹروے 23 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے اعلان کے پیش نظر بند کی گئی تھی، احتجاج کو ‘پر تششد’ ہونے کا الزام لگا کر وفاقی حکومت نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے سڑکوں کی بندش سمیت بیشتر اقدامات کیے تھے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 14 پر ہکلہ تا کنڈل سیکشن کی بحالی کا کام تاحال جاری ہے، موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والے لوپ پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک ایم ون کے ذریعے برہان انٹرچینج سے باہر نکل کر جی ٹی روڈ کے راستے حسن ابدال پہنچ سکتی ہے، جہاں سے جھاری کس انٹرچینج کے ذریعے دوبارہ ہزارہ ایکسپریس وے پر داخل ہوا جاسکتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں