امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران

سائنس Aug 10, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ایران کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی سکیورٹی کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے دفاعی معاہدے ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ باہمی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو کوئی بات چیت نہیں ہو گی، امریکی سکیورٹی کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری قوت مداخلت نہ کرے تو آبنائے ہرمز کو کھولا جا سکتا ہے، امریکا مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے کے ممالک ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، نیا علاقائی اتحاد ظاہر کرتا ہے کہ امریکی سکیورٹی گارنٹی قابل اعتبار نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے کے ممالک جان گئے ہیں سکیورٹی جھوٹے بروکروں سے خریدی جانے والی کوئی شے نہیں ہے، حقائق پر مبنی اور دشمن کی درست نشاندہی کرنے والا ہر معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ درست حکمت عملی سے خطے میں عدم استحکام کی روک تھام ممکن ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں