بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے کو ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ کتنی پنشن ملے گی؟

سائنس Aug 4, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہر ماہ 70,000 روپے پنشن حاصل کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 جولائی کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اجنکیا رہانے نے بھارت کی جانب سے 85 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انہوں نے 21-2020ء میں قائم مقام کپتان کی حیثیت سے آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی بھی جیتی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2022ء میں ریٹائرڈ کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ کیا تھا، اس فیصلے کے تحت 85 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے رہانے کو اعلیٰ ترین پنشن کیٹیگری میں شامل کیا گیا جہاں ماہانہ پنشن 50,000 سے بڑھا کر 70,000 روپے کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رہانے نے ابھی اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر اجنکیا رہانے مستقبل میں بورڈ کے ساتھ بطور کوچ، منتظم یا کسی سرکاری عہدے پر خدمات انجام دیتے ہیں تو اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے قواعد کے تحت ان کی پنشن عارضی طور پر روک دی جائے گی اور انہیں تنخواہ ادا کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں