پنجاب میں واسا کا دائرۂ کار تحصیل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ

سائنس Aug 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے دائرۂ کار کو ضلعی سطح سے بڑھا کر تحصیل سطح تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت پنجاب کی 99 تحصیلوں میں بھی واسا کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں کامیاب فلڈ مینجمنٹ کے تجربے کے بعد حکومت نے دیہی علاقوں تک بھی واسا کی جدید خدمات پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ عوامی آگاہی کے لیے خصوصی مہمات بھی شروع کی جائیں گی، جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے ذریعے صفائی، نکاسیٔ آب اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پیغامات بھی عام کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واسا سروسز کی توسیع سے دیہی علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام اور شہری سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی، منصوبے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں