
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، تحریک آزادی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے وہ مادر ملت کہلائیں۔
فاطمہ جناح جرأت، عزم اور کردار کی ایک ایسی مثال تھیں جنہوں نے برصغیر کی تاریخ کا دھارا بدل دیا، تحریکِ پاکستان میں قائد اعظم کی سب سے مضبوط ڈھال اور قوم کی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ایسی خاتون ہیں جنہوں نے ثابت کیا کہ اگر عزم سچا ہو تو کوئی رکاوٹ راستے کی دیوار نہیں بن سکتی۔
