وفاقی آئینی عدالت؛ بھارتی اور اسرائیلی کتب و اشیاء کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن درست قرار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے بھارتی اور اسرائیلی کتب و اشیاء کی درآمد پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو قانونی طور پر درست قرار دے دیا۔عدالت

سائنس Apr 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے بھارتی اور اسرائیلی کتب و اشیاء کی درآمد پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو قانونی طور پر درست قرار دے دیا۔عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو دی گئیں تمام ہدایات کالعدم کر دیں۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے اکثریتی تحریری فیصلہ جاری کر دیا جبکہ جسٹس علی باقر نجفی نے اضافی نوٹ بھی جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو نظرثانی کے لیے افسر مقرر کرنے کا حکم سو موٹو قرار دے کر ختم کر دیا گیا۔


وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ نجی درخواست گزار اپنی شکایات کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کے لیے آزاد ہیں، ہائیکورٹ کے پاس اپنے طور پر کارروائی کا کوئی اختیار نہیں ہے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات ایگزیکٹو کا خصوصی اختیار ہیں لہٰذا عدلیہ اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ کے مطابق علم پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی اور حکومت اس معاملے میں نرمی برتے۔ وزارتِ تجارت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں