لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلے صفائی بل میں شہریوں کو 4 ماہ کا بل بھیج دیا

سائنس May 6, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلے صفائی بل میں ہی شہریوں کو 4 ماہ کا بل بھیج دیا۔

جیو نیوز کے مطابق بل میں 4 ماہ کی صفائی فیس ادا نہ کرنے کا جرمانہ بھی شامل ہے، شہریوں کو پہلی مرتبہ صفائی بل موصول ہوا، بل میں ماہانہ فکس چارجز بھی نہیں ہیں۔

ایک شہری نے کہا کہ بل ہی پہلی مرتبہ آیا تو چار ماہ کے بقایا جات اور جرمانہ کیوں ادا کریں؟ صفائی بل دیں گے لیکن طریقہ کار تو بتایا جائے ، ماہابہ بل فکس کیا جائے۔

ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ لاہور میں مرحلہ وار صفائی کے بل بھجوا رہے ہیں ، ابتدا میں شہریوں کی جانب سے ٹھیک معلومات نہ ملنے سے دشواری کا سامنا رہا۔

ترجمان کے مطابق بلوں کی تقسیم شفاف بنانے کے لیے پی آئی ٹی بی کی مدد سے ایپلیکیشن تیار کر لی گئی ہے، شہری شکایت کی صورت میں ستھرا پنجاب ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں