انتخابات میں ڈیٹا سینٹرز کی مخالفت غیرمتوقع تھی، اوپن اے آئی کے شریک بانی کا اعتراف

توانائی Nov 5, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوپن اے آئی کے صدر اور شریک بانی گریگ بروک مین نے کہا ہے کہ انھیں انتخابات میں ڈیٹا سینٹرز کے خلاف عوامی ردعمل کی شدت پر حیرت ہوئی۔

بی بی سی اردو کے مطابق انھوں نے کیلیفورنیامیں منعقدہ وال سٹریٹ جرنل ٹیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے اس صورتحال پر حیرت نہیں ہوئی۔‘


بروک مین کے مطابق، ’یہ ایک بالکل منفرد مسئلہ ہے۔ امریکی سیاست میں اس طرح کی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔‘


انھوں نے مزید کہا کہ اس سال کے دوران اوپن اے آئی نے یہ محسوس کیا ہے کہ سان فرانسسکو میں بیٹھ کر ٹیکساس، جارجیا اور دیگر ریاستوں میں بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے لیے صرف سوشل میڈیا پر پیغام دینا کافی نہیں۔


ان کے بقول، ’آپ صرف ایک ٹویٹ کرکے یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ منصوبہ سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ آپ کو مقامی برادریوں کے درمیان جانا ہوگا اور ان کے ساتھ رابطہ رکھنا ہوگا۔‘


بروک مین نے اعتراف کیا کہ ’ہمیں لوگوں اور مقامی کمیونٹیز کو بہتر انداز میں سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ڈیٹا سینٹرز ان کے لیے کس طرح فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں