لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں عمر قید پانے والا ملزم 6 سال بعد بری

توانائی Oct 14, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں عمر قید پانے والے ملزم کو 6 سال بعد بری کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے ملزم سفیان کی اپیل منظور کر لی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت کے مطابق مقدمہ تاخیر سے درج ہونے اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا، واقعے کے 3 روز بعد مقدمہ درج ہونے کی وجہ ثابت نہ ہو سکی۔عدالت کا کہنا ہے کہ گواہان اور مدعی کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا۔

واضح رہے کہ وقوعہ 13 مئی 2020ء کو ہوا جس میں شہری زخمی ہوا تھا اور 19 مئی کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں