پلاٹ منسوخی کیس: عدالت کی چیئرمین سی ڈی اے کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت

توانائی Sep 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے 60 سال بعد پلاٹ الاٹ کر کے منسوخ کرنے سے متعلق کیس میں چیئرمین سی ڈی اے کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بزرگ شہری محمد مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عادل عزیز قاضی اور دیگر جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے ممبر سٹیٹ عدالت پیش ہوئے۔

طلبی کے باوجود چیئرمین سی ڈی اے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو بلایا تھا وہ کہاں ہیں، جس پر ممبر سٹیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نہیں آسکے میں ممبر سٹیٹ ان کی جانب سے آیا ہوں۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کے قیام کے وقت 1966ء میں شہری کی زمین ایکوائر کی تھی، سی ڈی اے نے زمین کے متبادل پلاٹ 60 سال بعد الاٹ کیا اور پھر اسے فوری منسوخ کر دیا، بزرگ شہری نے پلاٹ الاٹمنٹ منسوخی کو چیلنج کر رکھا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں