صائمہ نور کی شاندار فٹنس ٹرانسفارمیشن دیکھ کر مداح حیران

توانائی Jul 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن اور نوجوانوں جیسی توانائی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں 58 سالہ صائمہ نور کو سکواٹس، کیٹل بیل سوئنگز سمیت مختلف مشکل ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے ان کی طاقت،سٹیمنا اور فٹنس سے بھرپور طرزِ زندگی کی تعریف کی ہے۔

دیگر ویڈیوز میں ان کو ایک سیلون کا وزٹ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ان کے وزن میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

صائمہ نور کے مطابق میں کسی پیچیدہ ڈائٹ پر عمل نہیں کرتی بلکہ متوازن غذا کم مقدار میں کھاتی ہوں اور انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ (Intermittent Fasting) کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے ہوئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ورزش، ذہنی سکون اور نظم و ضبط پر مبنی طرزِ زندگی نے ناصرف فٹنس اور توانائی بحال کی بلکہ صحت مند اور تر و تازہ شخصیت بھی دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں