لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کو گرفتاری سے روک دیا

توانائی Jul 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے نورین نیازی کو ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


درخواست گزار کے مطابق این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہونے پر گرفتاری کا خدشہ ہے، لہٰذا عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

پی ٹی آئی کا موقف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں بلکہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نورین نیازی کا انٹرویو تقریباً تین ماہ پرانا ہے، جبکہ کسی بھی متنازع بیان کو مین سٹریم میڈیا پر نشر نہیں ہونا چاہیے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں